بحرین میں ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے اتوار کو وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے دفتر کے سامنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے حق میں احتجاج کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین نے حکمران خاندان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ وزیراعظم شیخ خلیفہ گذشتہ 40 سالوں سے اقتدار میں ہیں ۔
شیعہ رہنماؤں کی سربراہی میں قائم حزب اختلاف نے تمام حکومتی عہدیداروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
سراپا احتجاج مظاہرین ملک میں بادشاہی نظام کے خاتمے اور ایک منتخب حکومت کو اختیارات کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین میں حکومت مخالف احتجاج کا آغاز 14 فروری کو ہوا تھا اور مظاہرین کے خلاف کی گئی ایک کارروائی میں سات افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے مغربی ملکوں کی طرف سے ڈالے گئے دباؤ کے بعد ملک میں پر امن مظاہروں کی اجازت دے دی تھی۔
دارالحکومت مناما کا پرل اسکوائر ان احتجاجی مظاہروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1