رسائی کے لنکس

سرکاری فوج کی بلوچ باغیوں سے جھڑپ میں 10 ہلاک


سرکاری فوج کی بلوچ باغیوں سے جھڑپ میں 10 ہلاک
سرکاری فوج کی بلوچ باغیوں سے جھڑپ میں 10 ہلاک

بلوچستان کے شورش زدہ ضلع کوہلو میں نیم فوجی فورس’فر نٹئیر کور‘ اور مشتبہ علیحدگی پسند جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم دس افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری ذرائع نے پیر کو پیش آنے والے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ لڑائی اُس وقت شروع ہوئی جب کوہلو اور موسیٰ خیل اضلاع کے درمیان بہلول کے پہاڑی علاقے میں کوئلے کے دریافت ہونے والے ایک نئے ذخیرے کے قریب حفاظتی چوکی قائم کرنے والے ایف سی کے اہلکاروں پر قریبی پہاڑوں سے اچانک فائرنگ شروع کردی گئی۔

بعد ازاں فرنٹیئر کور کے مزید اہلکاروں کو طلب کر کے علاقے میں آپریشن کیا گیا اور ذرائع کے بقول کارروائی میں اب تک دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم لڑائی میں ایف سی کے جانی نقصان کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں ضلع تربت میں ایف سی کے ایک قافلے پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں 14 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک کالعدم علیحدگی پسند بلوچ تنظیم نے یہ کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG