رسائی کے لنکس

مارٹر گولے گر نے سے بچوں سمیت چھ افراد ہلاک


نیٹو کو رسد فراہم کرنے والے ٹینکروں پر حالیہ مہینوں میں مسلح ہوتے رہے ہیں۔
نیٹو کو رسد فراہم کرنے والے ٹینکروں پر حالیہ مہینوں میں مسلح ہوتے رہے ہیں۔

بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

ضلع جعفر آباد کے پولیس اور لیویز حکام نے بتایا ہے کہ صحبت پور کے علاقے میں ہفتے کی کو علی الصبح ایک مکان پردومارٹر گولے گرنے سے میاں بیوی اور چار بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کی سرحد پر واقع صحبت پوراور اس کے اردگرد کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اُدھر ضلع بولان کے علاقے درنجن میں ایک گاڑی میں سوار نا معلوم افراد نے افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے تیل لے جانے والے دو آئل ٹینکر ز پر فائرنگ کی جس سے دو نوں گاڑیاں آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ تاہم حکام نے اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

تشد د کے ان دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں صوبے کے مشر قی اضلاع میں ہونے والے بیشتر واقعات کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکر یت پسند تنظیمیں قبول کر تی آئی ہیں ۔

دریں اثناء بلوچستان میں آل پارٹیز رابطہ کمیٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے صوبے میں امن وامان کی خراب صورت حال، اغواء برائے تاوان اور ہدف بنا کر کی جانے والی ہلاکتوں کے خلاف ہفتے کو کو ئٹہ اور صوبے کے دیگر شہروں میں ہفتے کو ہڑتال کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکزبند رہے جب کہ شہر میں ٹر یفک بھی معمول سے کم رہی۔

بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا تھا کہ صوبائی حکومت دیگر اداروں کے ساتھ مل کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حالیہ دنوں میں قومی اسمبلی سے بلوچستان کی صورتحال پراپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبے کے عوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لیے حکومت کو ششیں کرر ہی ہے اوربلوچستان کے چھ ہزار جوانو ں کو پولیس میں بھرتی کیا گیاہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ دس سے پندرہ ہزار جوانوں کو تعلیم اور عمر میں رعایت دیتے ہوئے قومی پروگرام کے تحت فنی تر بیت بھی فراہم کی جائے گی ۔

فوج کے سر براہ جنرل اشفاق پر ویزکیانی نے بھی حالیہ ہفتوں میں بلوچستان کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کے پانچ ہزار جوانوں کو پاک فوج میں بھر تی کیا گیا ہے اوراتنی ہی تعداد میں مزید بھرتیاں کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG