رسائی کے لنکس

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان میں ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ بُدھ کی صبح مسافروں سے بھری ایک گاڑی نواحی علاقے لوپ سے ڈیرہ بگٹی بازار آرہی تھی کہ راستے میں نا معلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سُر نگ سے ٹکراگئی ۔

دھماکے سے پک اپ میں سوار ایک خاتون سمیت سات افراد ہلاک اور بچوں ، خواتین سمیت 16 زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو سو ل اسپتال ڈیر ہ بگٹی پہنچادیا گیا ہے ۔

دوسر ا دھماکا ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے پیش بوگی میں ہوا جہا ں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے ملازمین کی ایک گاڑی بارودی سُرنگ کے ٹکرائی۔ دھماکے سے گاڑی میں سو ار کمپنی کے پانچ ملازمین شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں ہونے والے بیشتر واقعات کی ذمہ داری ایک کالعدم بلو چ عسکر ی تنظیم ، بلو چ ری پبلکن آرمی قبول کر تی رہی ہے ۔

بلوچستان میں تشدد کی کاروائیاں گزشتہ چند سالوں سے جاری ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2007 سے دسمبر 2010 تک ہدف بنا کر ہلاک کر نے بم دھماکوں اور دیگرواقعات میں 1147 افراد ہلاک اور دوہزار آٹھ سو زخمی ہو گئے ہیں ۔

یکم جنوری سے یکم مارچ 2011 تک ضلع ڈیر ہ بگٹی میں دو درجن سے زائد بارودی سرُنگ اور دیگر دھماکو ں میں سات افراد ہلاک اور تیس سے زائد پائپ لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG