رسائی کے لنکس

بالٹیمور کے چھ پولیس افسروں پر فرد جرم عائد


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اٹارنی موبسی نے کہا کہ گرینڈ جیوری کو فریڈی گرے کو حراست میں لینے والے بالٹیمور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے ممکنہ وجوہات ملی ہیں۔

امریکہ کی مشرقی ریاست میری لینڈ کی اٹارنی میریلن موبسی نے کہا ہے کہ گرینڈ جیوری نے ان تمام چھ افسران کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جن پر ایک سیاہ فام شخص کی حراست میں موت کا الزام تھا۔

اٹارنی موبسی نے کہا کہ گرینڈ جیوری کو فریڈی گرے کو حراست میں لینے والے بالٹیمور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے افسران پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے ممکنہ وجوہات ملی ہیں۔

فریڈی گرے پولیس حراست میں زخمی ہونے کے بعد اپریل میں انتقال کر گیا تھا۔

جمعرات کو کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں موبسی نے کہا کہ گرینڈ جیوری نے ان چھ افسران کے خلاف بہت سے الزامات عائد کئے تھے، جن میں گرفتاری کے بعد فریڈی گرے کو لے جانے والی گاڑی کے ڈرائیور سیزر گورڈن کے خلاف سب سے سنگین الزام، دوسرے درجے کے بے حسی سے کیے جانے والے قتل، کی تصدیق کی گئی ہے۔

گرے کو 12 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے ایک ہفتے بعد وہ ریڑھ کی ہڈی میں زخم آنے کے باعث اسپتال میں انتقال کر گیا اور امریکہ میں پولیس کی سیاہ فام افراد کے خلاف ’بربریت‘ کی ایک علامت بن گیا۔ اس کی موت غریب علاقوں پولیس اور سیاہ فام اکثریت کے درمیاں میں طوعل عرصے سے جاری تناؤ میں ابال کا باعث بنی جس کا انجام لوٹ مار اور فسادات پر ہوا۔

امریکہ کی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ نے بالٹیمور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف وفاقی تحقیقات کا آغاز کیا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ پولیس شہری حقوق کی پامالی کی مسلسل مرتکب تو نہیں ہوئی۔

XS
SM
MD
LG