بنگلہ دیش اور چین نے تجارت، سرمایہ کاری اور زیریں ڈھانچے کے منصوبوں سمیت ، دو طرفہ رابطوں کو مضبوط بنانے کا وعدہ کیا ہے۔
دونوں ملکوں نے جمعے کے روز ایک مشترکہ بیان میں یہ اعلان کیا ہے ۔ یہ مشترکہ بیان چین کے صدر ہو چِن تاؤ کے ساتھ دورے پر گئى ہوئیں بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے مذاکرات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
جمے کے روز اس سے پہلے وزیرِ اعظم حسینہ نے چین بنگلہ دیش بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے توانائى، مواصلات اور حفظانِ صحت سمیت مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں چٹا گانگ میں ایک بندرگاہ کی تعمیر میں بھی چین سے مدد لینے کی کوشش کی ہے۔
وزیرِ اعظم حسینہ چین کے ایک پانچ روزہ دورے پر ہیں ۔ یہ پچھلے سال وزارتِ عُظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اُن کا پہلا بیرنِ ملک دورہ ہے۔
مقبول ترین
1