رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر پر پتھراؤ


بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر پر پتھراؤ
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر پر پتھراؤ

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیزسے بدترین شکست پر ناراض شائقین نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے گھر پر پتھراؤ کیا۔

شکیب الحسن
شکیب الحسن

جمعہ کو ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم محض 58 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور ویسٹ انڈیز نے یہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا تھا۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق جمعہ کی رات موٹرسائیکل پر سوار افرادنے شکیب کے گھر کے سامنے رک کر پتھراؤ کیا۔ ملک کے مغربی قصبے موگیورامیں جب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کے تین منزلہ گھر پر پتھر پھینکے گئے تو اُس وقت اُن کی والدہ اور بہن مکان میں موجود تھیں۔

پولیس کے مطابق پتھر لگنے سے گھر کی ایک کھڑکی ٹوٹ گئی جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ شکیب الحسن کے والد مسرور رضا کا کہنا ہے کہ گھر کی کئی کھڑکیاں اس حملے سے لرز گئیں جن میں سے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان کے کمرے کی کھڑکی بھی شامل ہے۔

جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد جب ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم شیر بنگلہ سٹیڈیم سے جارہی تھی تو اُس پر بھی مشتعل مظاہرین نے پتھر پھینکے لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ ناراض شائقین کا یہ اقدام غلط فہمی پر تھا کیوں کہ وہ یہ سمجھے تھے کہ بس میں بنگلہ دیش کی ٹیم سوار ہے۔ مقامی پولیس نے اس کے بعد 38 نوجوان شائقین کو حراست میں لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG