بنگلہ دیش میں ’وار ٹربیونیل‘ نے ایک مسلم مذہبی رہنما کو 1971 میں آزادی کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم پر موت کی سزا سنائی ہے۔
ابوکلام آزاد کو یہ سزا پیر کو ان کی غیر موجودگی میں سنائی گئی کیوں کہ وہ ایک سال سے فرار ہیں۔ بنگلہ دیش میں متنازع حکومتی ٹربیونل کی طرف سے کسی بھی شخص کو سنائی گئی پہلی سزا ہے۔
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی حکومت سے اپنے ایک رہنماء کے خلاف جنگی جرائم کے تحت چلائے جانے والے مقدمے کو روکنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ جماعت اسلامی اور اس کی اتحادی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکمران عوامی لیگ نے جنگی جرائم سے متعلق ٹربیونل سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے تشکیل دیا۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ’ہیومین رائٹس واچ‘ نے کہا ہے کہ ٹربیونل نے اپنی قانونی کارروائی کے دوران جو طریقہ کار اپنایا وہ بین الاقوامی معیار سے کہیں کم تھا۔