بنگلہ دیش پولیس نے کہا ہے کہ کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں جب کہ غوطہ خور درجنوں لاپتہ افراد کو تلاش کر رہے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کشی میں 100 افراد سوار تھے اور یہ حادثہ جمعرات کو دارالحکومت ڈھاکا سے 90 کلومیٹر مشرق میں دریائے میگنا میں پیش آیا۔
بنگلہ دیش میں بیسیوں چھوٹے بڑے دریا ہیں اور مناسب حفاظتی قوانین کی عدم موجودگی کے باعث کشتیوں کے حادثے معمول کی بات ہیں۔