بنگلہ دیش نے سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو سن انیس سو اکہتر میں بنگلہ دیش کی آزادی میں کردار ادا کرنے پر ملک کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا ہے۔
اندار گاندھی سن انیس سو چھیاسٹھ سے سن انیس ستتر تک بھارت کی وزیر اعظم رہیں۔ سن انیس سو اسی میں دوبارہ وزیر اعظم بنیں اور سن انیس سو چوراسی میں اپنے ہی باڈی گارڈ کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔
پیر کے روز بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بھارت کی حکمران کانگریس جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی نے اپنی ساس کی طرف سے بعد از موت دیا جانے والا بنگلہ دیش کا تمغہ آزادی وصول کیا۔
بھارت نے سن انیس سو اکہتر میں مشرقی پاکستان کہلائے جانے والے بنگلہ دیش کو آزادی حاصل کرنے کے لئے بنگالی باغیوں کو مالی اور عسکری امداد بہم پہنچائی تھی۔ بھارت نے لاکھوں بنگالی پناہ گزینوں کو پناہ بھی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1