رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش:نو منتخب ارکان نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا


کراچی: پاکستان کی مشہور ڈیزائنر شایان ملک کی برائیڈل کلیکشن
کراچی: پاکستان کی مشہور ڈیزائنر شایان ملک کی برائیڈل کلیکشن

مبصرین نے بنگلہ دیش میں جاری سیاسی کشیدگی کے تناظر میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نو منتخب اسمبلی شاید زیادہ دیر چل نہ سکے۔

بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے جمعرات کو پارلیمان کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کا حزب مخالف نے بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ان کے ’’قابل اعتماد‘‘ ہونے پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے کامیاب امیدواروں سے اسمبلی کی سبکدوش ہونے والی اسپیکر نے حلف نے لیا۔

عوامی لیگ نے تین سو نشستوں کے ایوان میں 232 نشستیں حاصل کی تھیں۔

مبصرین نے بنگلہ دیش میں جاری سیاسی کشیدگی کے تناظر میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ نو منتخب اسمبلی شاید زیادہ دیر چل نہ سکے۔

حزب مخالف کی رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت ملک گیر ہڑتال جاری رکھے گی اور اس دوران سڑکوں، ریلوے لائنوں اور آبی گزرگاہوں پر آمدوروفت میں رکاوٹ بھی ڈالی جائے گی۔

عام انتخابات میں حزب مخالف کے بائیکاٹ کی وجہ سے عوامی لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 153 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔

حزب مخالف وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے مستعفی ہوکر انتخابات ایک غیر جانبدار عبوری انتظامیہ کی زیر نگرانی کا مطالبہ کرتی رہی ہے جسے وزیراعظم نے مسترد کر دیا تھا۔

انتخابات سے قبل شروع ہونے والے مظاہروں اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولنگ کے موقع پر مظاہرین نے ایک سو سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو نذرآتش کردیا تھا جب کہ تشدد کے مختلف واقعات میں کم ازکم دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG