رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں سالِ نو دھام دھوم سے منایا گیا


بنگلہ دیش میں سالِ نو دھام دھوم سے منایا گیا
بنگلہ دیش میں سالِ نو دھام دھوم سے منایا گیا

بنگلہ دیش میں بدھ کے دِن بنگلہ نیا سال روایتی جوش و خروش سے منایا گیا، جِسے بیساکھ کہا جاتا ہے۔ بنگلہ نئے سال کی تقریبات مکمل طور پر ثقافتی ہوتی ہیں جِس میں مذہب کا کوئی عنصر شامل نہیں ہوتا۔

ہر سال کی طرح بدھ کو بھی دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے طول و ارض میں اِس موقع پر موسیقی اور رقص کے ساتھ ساتھ دیگر ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے۔

تقریبات کا آغاز طلوعِ آفتاب کے ساتھ ہوگیا تھا اور بیساکھ کی سب سے اہم تقریب ڈھاکہ کے رمنا پارک میں منعقد کی گئی جِس میں ہزاروں لوگوں نے نابل انعام یافتہ بنگلہ شاعر، رابن ناتھ ٹیگور کا نغمہ گا کر نئے سال، یعنی 1417کا خیر مقدم کیا۔

صدر ظل الرحمٰن، وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اور حزبِ اختلاف کی رہنما خالدہ ضیا نے قوم کے نام پیغامات جاری کیے۔ امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے اِس موقع پر صدر براک اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے تمام بنگالیوں کو پہلے بیساکھ کی مبارکباد دی۔

بنگلہ دیش کی مانند، مغربی بنگال میں بھی پہلا بیساکھ ایسی ہی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہوتا ہے کہ ہر سال انگریزی کلینڈر کے مطابق 14اپریل کو منایا جاتا ہے، جب کہ مغربی بینگال میں یہ کبھی 14اور کبھی 15اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اِس سال بھی مغربی بنگال میں بنگلہ نیا سال جمعرات کے دِن منایا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG