رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما کو سزائے موت


اس سے قبل عبدالقادر ملا کو جنگی جرائم سے متعلق خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کو انتہائی نرم سمجھا گیا۔

بنگلہ دیش میں عدالتِ عظمیٰ نے پاکستان کے خلاف 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران جنگی جرائم میں ملوث جماعتِ اسلامی کے ایک رہنما کو سزائے موت سنائی ہے۔

اس سے قبل عبدالقادر ملا کو جنگی جرائم سے متعلق خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کو انتہائی نرم سمجھا گیا۔

عدالتِ عظمی نے منگل کو اپنے حکم میں کہا کہ مذہبی رہنما کو انسانیت کے خلاف جرائم کی بنا پر سزائے موت ہونی چاہیئے۔

عبدالقادر ملا کو جنوری میں سنائی گئی عمر قید کی سزا کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے اور بعد ازاں پارلیمان کو جنگی جرائم سے متعلق قوانین میں ترامیم کرنی پڑیں۔ ان ترامیم کے بعد ریاست کو اس کی نظر میں ناکافی سزا کے خلاق اپیل کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا۔

رواں برس کئی ماہ تک جاری رہنے والے احتجاجی مظاہروں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عبدالقادر ملا وہ پہلے ملزم تھے جنھیں جنگی جرائم سے متعلق عدالت نے سزا سنائی۔
XS
SM
MD
LG