رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما کو عمر قید کی سزا

اس سے قبل بھی بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کا خصوصی ٹربیونل جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو 1971 میں آزادی کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائیں سنا چکا ہے۔

بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونیل نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

ڈھاکا میں عدالت نے جماعت اسلامی کے نوے سالہ غلام اعظم کو 1971 کی جنگ آزادی کے دوران فسادات کی منصوبہ بندی پر یہ سزا سنائی۔

غلام اعظم بنگلہ دیش کی سب سے بڑی اسلامی پارٹی جماعت اسلامی کے مذہبی رہنما ہیں۔

عدالت کی طرف سے غلام اعظم کو سزا سنانے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے ہوئے۔

اس سے قبل بھی بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کا خصوصی ٹربیونل جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو 1971 میں آزادی کی تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائیں سنا چکا ہے۔

بنگلہ دیشی حکام کا دعویٰ ہے کہ 1971 میں جنگ کے دوران لاکھوں افراد ہلاک کیے گئے۔

جماعت اسلامی اور اس کی اتحادی پارٹی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ حکمران عوامی لیگ نے جنگی جرائم سے متعلق ٹربیونل سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے تشکیل دیا۔
XS
SM
MD
LG