رسائی کے لنکس

امریکی اعانت سے قبائلی علاقے میں اہم شاہراہ کی تعمیر

The American Embassy congratulates the people of Pakistan, the FATA Secretariat and the Frontier Works Organization on the opening of the Bannu-Miran Shah-Ghulam Khan road inaugurated today by Pakistani Chief of Army Staff General Raheel Sharif.

امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر دور افتادہ آبادیوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے پاکستانی ہدف کو پورا کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان کے شمال مغرب میں ’’بنوں، میران شاہ، غلام خان‘‘ شاہراہ کی تکمیل پر قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس اہم شاہراہ سے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں ’فاٹا‘ میں نا صرف سفری سہولتوں میں بہتری آئے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی وسعت ملے گی۔

اُدھر امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں اس شاہراہ کے افتتاح پر پاکستانی عوام اور متعلقہ اداروں کو مبارکباد دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق امریکہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداریوں کی بحالی میں پاکستانی حکومت کے ساتھ اشتراک پر فخر محسوس کرتا ہے۔

اس اہم شاہراہ کی تکمیل کے لیے امریکہ نے آٹھ ارب ستر کروڑ روپے امریکی ادارہ برائے بین الا قوامی ترقی ’یو ایس ایڈ‘ کے ذریعے فراہم کیے۔

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس شاہراہ کی تکمیل سے قبائلی علاقوں میں بسنے والوں کی محرومیاں دور ہوں گی۔

’’یہ بہت ہی فوائد پر مشتمل ہے۔۔۔۔ فاٹا جن ذخائر سے مالا مال ہے اُن کی منڈیوں تک رسائی بھی ہو سکتی ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان روابط بھی بڑھ جائیں گے، آمد و رفت میں بھی آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔‘‘

82 کلو میٹر طویل یہ شاہراہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں سے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان اور سرحدی علاقے غلام خان تک جاتی ہے اور یہ سڑک پاک افغان سرحد پر چار بنیادیتجارتی راہداریوںمیں سے ایک ہے۔

امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر دور افتادہ آبادیوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے پاکستانی ہدف کو پورا کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق امریکہ نے اب تک پاکستان بھر میں گیارہسو کلو میٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے مالی اعانت کی ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ کے کھلنے کے بعد بنوں سے غلام خان سرحد تک فاصلہ اب چھ گھنٹوں کی بجائے ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہو سکے گا۔

XS
SM
MD
LG