رسائی کے لنکس

جنسی تشدد کا جرم ثابت ہونے پر بیلجین بشپ کو سزا


جنسی تشدد کا جرم ثابت ہونے پر بیلجین بشپ کو سزا
جنسی تشدد کا جرم ثابت ہونے پر بیلجین بشپ کو سزا

ویٹیکن نے بیلجیم سے تعلق رکھنے والے ایک پادری پر اپنے بھتیجے کو کئی برس تک جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوجانے پر تا حیات پابندی عائد کردی ہے۔

اس سے قبل میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ویٹیکن کی جانب سے بیلجین شہر "بروژ" کے بشپ راجر وین گھیلووے کو ملک بدر کرنے اور ان کا "روحانی" اور نفسیاتی علاج کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وین گھیلووے نے اپنے خلاف عائد الزامات ثابت ہوجانے پر گزشتہ سال اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور وہ بیلجیم سے نامعلوم مقام پر منتقل ہوچکےہیں۔

منگل کے روز ویٹیکن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلجین بشپ پر عوام میں پادری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان کا نفسیاتی علاج کرا نے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق نفسیاتی علاج کی تکمیل پر ویٹیکن وین گھیلووے کیلیے مزید سزا کا اعلان کرے گا۔

بیلجین پادری کو دی گئیں سزائوں کا اعلان جنسی تشدد سے متعلق ویٹیکن کے نئے قوانین کے تحت کیا گیا ہے جن کی منظوری گزشتہ سال دی گئی تھی۔

نئے قوانین کے تحت رومن کیتھولک چرچ کے "کانگریگیشن فار دی ڈاکٹرائن آف دی فیتھ" نامی ادارے کو کم سن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے بشپس اور کارڈینلز کے خلاف تحقیقات کرنے اور ان پر پابندی عائد کرنے سمیت دیگر سزائیں سنانے کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG