رسائی کے لنکس

امریکی نائب صدر افغانستان پہنچ گئے


پیر، 11 جنوری 2010، نائب صدر جو بائڈن کابل میں امریکی اور ناٹو کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریس سے بات کررہے ہیں۔
پیر، 11 جنوری 2010، نائب صدر جو بائڈن کابل میں امریکی اور ناٹو کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریس سے بات کررہے ہیں۔

امریکی نائب صدر جو بائیڈن افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کرینگے۔

وہائٹ ہائوس کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق امریکی نائب صدر اپنے دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کرکے افغانستان کی سیکیورٹی مقامی حکام کو سونپنے کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیں گے۔

اوباما انتظامیہ پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ امریکی افواج کی جانب سے افغانستان کی سیکیورٹی مقامی حکام کو سونپنے کا عمل رواں سال شروع کردیا جائے گا جو 2014 تک مکمل ہوگا۔

وہائٹ ہائوس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر اپنے دورہ کے دوران افغانستان میں تعینات عالمی افواج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور کابل میں امریکی سفیر کارل ایکن بری سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

اپنے دورے کے دوران جو بائیڈن افغان افواج کے ایک ٹریننگ سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدر نے اس سے قبل صدر اوباما کی صدرات کے آغاز کے وقت جنوری 2009 میں افغانستان کا دورہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG