رسائی کے لنکس

'شکریہ صدر بائیڈن'

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد بدھ کو پہلی بار قوم سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں بائیڈن کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے جب کہ صدارتی دفتر کے باہر صدر بائیڈن کے حامیوں بھی موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں 'تھینک یو بائیڈن' کے پوسٹرز تھام رکھے تھے۔ بائیڈن کا خطاب سننے والے بعض حامی افسردہ بھی نظر آئے۔ جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری 2025 مکمل ہو گی۔ اکیاسی سالہ صدر بائیڈن پر کئی ہفتوں سے ڈیموکریٹک پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباؤ تھا۔ اس دباؤ کے باوجود وہ انتخابی دوڑ کا حصہ تھے لیکن 21 جولائی کو انہوں نے انتخابی دوڑ سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل 27 جون کو صدر بائیڈن کا ری پبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلا صدارتی مباحثہ ہوا تھا جس میں ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے۔


XS
SM
MD
LG