رسائی کے لنکس

امریکی عوام گن کنٹرول کے لیے نمائندوں پر زور ڈالیں، صدر بائیڈن


آٹھ نومبر کے انتخابات سے قبل، جن میں ری پبلکنز کو کانگریس کا کنٹرول دوبارہ حاصل ہونے کی امید ہے،جو بائیڈن ڈیمو کریٹس کے لیے حمایت بڑھانے اور قانون سازی کی حالیہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے دورے کر رہے ہیں۔(فائل فوٹو)
آٹھ نومبر کے انتخابات سے قبل، جن میں ری پبلکنز کو کانگریس کا کنٹرول دوبارہ حاصل ہونے کی امید ہے،جو بائیڈن ڈیمو کریٹس کے لیے حمایت بڑھانے اور قانون سازی کی حالیہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے دورے کر رہے ہیں۔(فائل فوٹو)

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے منگل کو ریاست پینسلوینیا کا دورہ کیا تاکہ چھوٹے ہتھیاروں سے تحفظ کے اپنے ریکارڈ کا دفاع کریں اور جرائم کی روک تھام کے 37 ارب ڈالر کے منصوبے" محفوظ تر امریکہ" کے خدو خال کو اجاگر کریں، جس کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس سے زندگیاں بچیں گی اور کمیونٹیز زیادہ محفوظ ہوں گی ۔

صدر جو بائیڈن نے ڈیمو کریٹک پارٹی کے ترقی پسند گروپ کے کچھ ارکان کی طرف سے پولیس ڈپارٹمنٹ کی فنڈنگ واپس لینے کے مطالبے سے خود کو دور رکھتے ہوئے کہا کہ جب بات عوام کے تحفظ کی ہو، تو جواب یہ ہے کہ پولیس کی فنڈنگ ختم نہ کی جائے ۔

جو بائیڈن نے بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے حالیہ واقعات میں استعمال ہونے والے اے آر-15 جیسے اسلحے سمیت چھوٹے ہتھیاروں پر پابندی کی بحالی کے اپنے منصوبے کی ری پبلکنز کی جانب سے مخالفت کی بنا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ منتخب نمائندوں پر ہر قسم کا دباؤ ڈالا جائے اور پوچھا جائے کہ کیا وہ چھوٹے ہتھیاروں پر پابندی کے حق میں ہیں یا نہیں؟ اگر جواب نہ میں ہو، تو ان کے خلاف ووٹ دیا جائے۔

آٹھ نومبر کے انتخابات سے قبل، جن میں ری پبلکنز کو کانگریس کا کنٹرول دوبارہ حاصل ہونے کی امید ہے،جو بائیڈن ڈیمو کریٹس کے لیے حمایت بڑھانے اور قانون سازی کی حالیہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے دورے کر رہے ہیں۔

ارواں برس بفلو اور یوالڈے میں شوٹنگ کے بعد غیر معمولی اقدام کے طور گن ؂سیفٹی کا منظور ہونے والا بل شامل ہے۔اس کی منظوری دونوں جماعتوں کی رضامندی سے ہوئی۔

پیو ریسرچ کے ایک حالیہ سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ 63 فی صد امریکیوں کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ کانگریس چھوٹے ہتھیاروں کے تشدد سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کے ایک اور مرحلے کی منظوری دے۔

تاہم ری پبلکنز صدر پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ قوم کو زیادہ محفوظ بنائے بغیر ،سیاسی طور پر تقسیم کےایسے اقدامات کو آگے بڑھا رہے ہیں جو امریکیوں کے اسلحہ رکھنے کے حق کو نقصان پہنچائیں گے ، جسے امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں ڈیمو کریٹس کی نسبت ری پبلکنز میں ہتھیار رکھنے کا رجحان زیادہ ہے۔

امریکہ میں گنز پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:03 0:00

صدر بائیڈن اپنے منصوبے کے تحت کانگریس سے چاہتے ہیں کہ وہ کمیونٹیز کی پانچ برس میں ایک لاکھ پولیس اہلکاروں کی بھرتی اور تربیت میں مدد کے لیے 12 ارب ڈالر خرچ کرنے میں مدد کرے ۔ مزید تین ارب ڈالر عدالتوں میں تعطل میں پڑے کیسز، قتل اور گن پر مشتمل مقدمات کے حل کے لیے اور پانچ ارب ڈالر ان پروگراموں کی مدد کے لیے مختص ہوں گے جو تشدد کو اس کے پیش آنے سے پہلے روکنے میں مدد کر سکیں ۔

اس کے علاوہ وہ 15 ارب ڈالر ایسے پروگراموں کی گرانٹس کی فراہمی کے لیے چاہتے ہیں، جن کا مقصد پر تشدد جرائم کی روک تھام یا عدم تشدد کے واقعات پر صحت عامہ کے ردِ عمل پیدا کرنا ہو ۔

جو بائیڈن نے ری پبلکنز کی جانب سے ایف بی آئی کے اہلکاروں پر اس سخت بیان بازی کی مذمت کی جو رواں ماہ کے شروع میں ٹرمپ کے مار -اے -لاگو فلوریڈا کی رہائش گاہ کی تلاشی کے بعد کی گئی۔ یہ تلاشی خفیہ مواد سمیت صدارتی دستاویزات کو سنبھالنے کے بارے میں ایک تفتیش کے سلسلے میں کی گئی تھی ۔

صدر نے کہا کہ "ایف بی آئی پر ان نئے چھاپوں کو اس طرح دیکھنا افسوسناک ہے، قانون نافذ کرنے والے اہلکار اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جان کو صرف قانون کی پاسداری کے لیے خطرے میں ڈالتے ہیں۔"

امریکہ: 33 کروڑ آبادی والے ملک میں 40 کروڑ گنز
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:21 0:00

انہوں نے مزید کہا کہ "میںیہ بات اتنی وضاحت سے کہنا چاہتا ہوں، جتنی کہ میں کر سکتا ہوں ۔ اس ملک میں قانون نافذ کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔بالکل نہیں اور کبھی نہیں۔میں پولیس کی فنڈنگ واپس لینے کے خلاف ہوں۔ میں ایف بی آئی کی فنڈنگ ختم کرنے کا بھی مخالف ہوں۔"

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ صدر بائیڈن جمعرات کو پینسلوینیا واپس آئیں گے اور فلاڈیلفیا کے انڈیپینڈنس ہال میں "قوم کی روح کے لیے جاری جنگ" کے موضوع پر پرائم ٹائم خطاب کریں گے، جس میں وہ ملک کے بنیادی اقدار اور دنیا میں اس کے مقام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

کرائن نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا تھا کہ "وہ اس پیش رفت کے بارے میں بات کریں گے جو ہم نے بطور قوم اپنی جمہوریت کے تحفظ کے لیے کی ہیں۔ کس طرح ہمارے حقوق اور آزادیوں پر ابھی تک حملہ ہو رہا ہے اور ہم یہ کیسے واضح کریں گے کہ کون ان حقوق کے لیے لڑ رہا ہے۔ کون ان آزادیوں اور ہماری جمہوریت کے لیے لڑ رہا ہے۔‘‘

(خبر کا کچھ مواد اے پی سے لیا گیا ہے)

XS
SM
MD
LG