رسائی کے لنکس

بگ بی۔۔ چھوٹی اسکرین پر ناکام ہوگئے


منی اسکرین پر امیتابھ کی بے انتہا کامیابی سے فائدہ اٹھانے کے لئے ڈائریکٹر انوراگ کرشپ نے ایک نئی ٹیلی فلم ’یودھ‘ کے نام سے تخلیق کرنے کا منصوبہ بنایا جسے بعد میں عملی جامہ بھی پہنایا گیا۔ لیکن افسوس ۔۔۔ اس بار بگ بی منی اسکرین پر ناکام ہوگئے

منی اسکرین کے مقبول ترین گیم شوز میں ایک شو ایسا بھی ہے جس نے انگنت اعزاز اپنے نام کئے اور مقبولیت کی انتہا کو چھوا۔ وہ گیم شو ہے’کون بنے گا کروڑپتی۔‘

سنہ 2000 میں جب اس کا پہلا سیشن شروع ہوا تو کیا بڑے، کیا بچے، کیا خواتین اور کیا مرد۔۔سب اس کے دیوانے ہوگئے۔ لوگوں پر اس شو میں شرکت کرنے کا جنون سوار تھا۔

کامیابی کی اس انتہا کے پیچھے ۔۔نو ڈاوٴٹ ۔۔۔بالی ووڈ کے میگا اسٹار ۔۔ بگ بی ۔۔۔ یعنی امیتابھ بچن کا سر چڑھ کر بولتا جادو تھا۔ یہی وجہ ہے کہ چودہ سال بعد بھی ’کے بی سی‘ کامیاب ہے۔

منی اسکرین پر امیتابھ کی بے انتہا کامیابی سے فائدہ اٹھانے کے لئے بالی ووڈ ڈائریکٹر انوراگ کرشپ اور ریبھو داس گپتا نے ایک نئی ٹیلی فلم’یودھ‘ کے نام سے تخلیق کرنے کا منصوبہ بنایا جسے بعد میں عملی جامہ بھی پہنایا گیا۔ لیکن، افسوس۔۔۔اس بار بگ بی منی اسکرین پر ناکام ہوگئے۔

’یودھ‘ انڈین ٹی وی کی تاریخ کا اب تک کا مہنگا ترین سیریل تھا جس کی 20 اقساط تین کروڑ روپے میں تیار ہوئیں۔

اس کی کہانی ایک ایسے ریئل اسٹیٹ ٹائیکون کی داستان تھی جو دماغی توازن نہ رکھنے کے باوجود اپنے کاروباری حریفوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرتا ہے۔

’بالی وڈلائف‘ کے مطابق ’یودھ‘ کے آن ایئر ہونے کے بعد کی ٹیلی ویژن ویوور شپ ریٹنگ (ٹی وی آر) صرف 0.7تھیں جو ہفتے کے آخر میں مزید گھٹ کر 0.6رہ گئیں جبکہ پورے ہفتے کی مجموعی ریٹنگ 1.6ٹی وی ایم تھی۔

انٹرٹینمٹ ویب سائٹ ’گلیم شیم‘ نے جب ’یودھ‘ کی ناکامی کے بارے میں میگا اسٹار امیتابھ بچن سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا:

’ٹی وی کے کسی شو کی مقبولیت جانچنے کا کیا پیمانہ ہوتا ہے مجھے معلوم نہیں۔۔ فلم میں تو باکس آفس رپورٹ بتا دیتی ہے کہ فلم ہٹ ہے یا فلاپ ۔۔ٹی وی میں ٹی آر پیز اور جی آر پیز ہوتی ہیں۔۔میں تو اپنا کام کرتا ہوں اوربس۔۔کچھ دن بعد آپ سے پتا چلتا ہے کہ کام پسند آیا یا نہیں۔۔اگراچھا لگا تو شکریہ ادا کرتے ہیں اور اگر پسند نہ آئے تو مزید محنت کرنے کا عزم کرتے ہیں‘۔

ٹی وی ٹریڈ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ ایک ہی طرز کے ڈراموں کے عادی ہوگئے ہیں جن کی کہانی زیادہ تر گلیمر اور خاندانی سازشوں کے گرد گھومتی ہے، شاید یہی وجہ ہے ’یودھ‘ ناکام ہوگیا۔

گزشتہ سال انیل کپورکی ’سیریز 24‘ بھی کچھ ایسے ہی انجام سے دوچارہوئی تھی۔۔کچھ لوگ پرائم ٹائم میں نشر نہ ہونے کوبھی اس کی ناکامی کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG