پاکستان میں حزب اختلاف کی ایک بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انھیں کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر جھنگوی نے دھمکیاں دی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ اُنھیں دھمکیوں پر مبنی ایک خط ملا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں یہ الزام بھی لگایا گیا کہ اگر شریف (نواز شریف اور شہباز شریف) لشکر جھنگوی کو تحفظ دیتے رہے اور اس تنظیم کے خلاف کارروائی نا کی گئی تو وہ اس گروپ کی جانب سے حملوں کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دیں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں صرف اُن کے لیے ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے ممبران، سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز کے لیے بھی ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس سے جڑی شدت پسند تنظیموں پر کھلے عام تنقید کرتے آئے ہیں۔