رسائی کے لنکس

بھارت: بنگلور میں 'بی جے پی' کے دفتر کے نزدیک دھماکہ


بھارت کے شہر بنگلور میں حزبِ اختلاف کی جماعت 'بھارتیہ جنتا پارٹی' کے دفتر کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارت کے شہر بنگلور میں حزبِ اختلاف کی جماعت 'بھارتیہ جنتا پارٹی' کے دفتر کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبہ کرناٹک کے اعلیٰ پولیس افسر ایل آر پچائو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں آٹھ عام شہریوں کے علاوہ آٹھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جو جائے واقعہ پر تعینات تھے۔

پولیس افسر کے مطابق تمام متاثرہ افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ مئی میں ہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہونے کے باعث دھماکے کے وقت 'بی جے پی' کے دفتر میں لوگوں کا خاصا رش تھا۔

ٹی وی پر نشر کی جانے والی جائے واقعہ کی ویڈیو میں دھماکے سے تباہ ہونے والی کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دیکھی جاسکتی ہیں ۔

ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کو سیلنڈر پھٹنے کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ قوی امکان ہے کہ دھماکہ بارودی مواد کا تھا جسے ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG