شام میں حقوقِ انسانی سے متعلق سرگرم اہم تنظیم نے کہا ہے کہ دمشق کے مضافات میں ایک چوکی پر ہفتہ کو خودکش کار بم حملے میں کم از کم 16 فوجی ہلاک ہو گئے۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا تھا کہ یہ حملہ القاعدہ سے منسلک نصرة فرنٹ نے کیا، تاہم اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر قبول نہیں کی گئی ہے۔
کار بم دھماکے کے بعد چوکی کے اطراف میں شدید جھڑپ بھی ہوئی۔ یہ چوکی باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقے اور حکومت کے حامی افراد کی اکثریت والے قصبے کے بیچ واقع ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا نے بھی دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذمہ دار ’’دہشت گرد‘‘ تھے۔