بلائینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارت کے شہر بنگلور میں بدھ کو کھیلے گئے بلائینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ پاکستان نے با آسانی یہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان کی طرف سے بلے باز محمد اکرم نے 42 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
دوسرا سیمی فائنل سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے۔