رسائی کے لنکس

نائیجر کے صحرا سے 20 بچوں سمیت 34 افراد کی لاشیں برآمد


ان لوگوں کو انسانی اسمگلروں نے صحرا میں لا کر چھوڑ دیا تھا۔ تاحال ان افراد کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

نائیجر کے صحرا سے 34 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 20 بچے بھی شامل ہیں اور حکام کے بقول یہ لاشیں تارکین وطن کی ہوسکتی ہیں۔

سرکاری عہدیداروں کا ماننا ہے کہ یہ افراد شمال کی طرف سے الجزائر یا یورپ پہنچنے کی امید میں سفر کر رہے تھے۔

نائیجر کی وزارت داخلہ نے ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں بتایا کہ مرنے والوں میں نو خواتین، پانچ مرد اور 20 بچے شامل ہیں جو بظاہر پیاس کی شدت سے موت کا شکار ہوئے۔

ان لوگوں کو انسانی اسمگلروں نے صحرا میں لا کر چھوڑ دیا تھا۔ تاحال ان افراد کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

مہاجرت کی بین الاقوامی تنظیم "انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن" کے مطابق سب صحارن افریقہ سے یورپ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان میں اکثریت بہتر روزگار کی تلاش میں ہجرت کرنے والوں کی ہوتی ہے لیکن ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سے بچے اپنے بڑے کے بغیر بھی یہ سفر اختیار کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں افریقہ، کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سے لوگوں کی بڑی تعداد نے یورپ کا رخ کیا جس سے تارکین وطن کی بڑی تعداد کے پہنچنے سے ایک مسئلے نے جنم لیا ہے۔

یہ لوگ جنگ، تنازعات اور سلامتی کے خدشات کے علاوہ بہتر معیار زندگی کے لیے بھی یورپ کا رخ کرتے ہیں۔

بڑی تعداد میں تارکین وطن غیر قانونی طریقے سے سمندر کا سفر اختیار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر جان لیوا حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG