اس بار دیوالی جیسے بڑے تہوار پرشاہ رخ خان اور اجے دیوگن باکس آفس پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے سینہ سپر ہوں گے۔ اجے دیوگن 96کروڑ روپے کی فلم ”سن آف سردار “ اور شاہ رخ خان اپنے نئے شاہکار ”جب تک ہے جاں “ کے ساتھ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’سن آف سردار‘کے حقوق ’ایروز‘ اور’ وائی کام8‘نے ملکر 96کروڑ روپے میں خریدے ہیں جس کے بعد یہ اب تک کی سب سے زیادہ رقم میں خریدی جانے والی فلم بن گئی ہے۔ اجے دیوگن کے فلمی بینر تلے بننے والی اس فلم کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ فلم 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
دونوں فلموں میں ریس کی اصل وجہ دیوالی کا تہوار ہے ۔ دیوالی بھارت کا سب سے بڑا تہوار ہے اور چونکہ اس تہوار کے موقع پر ملک میں ایک ساتھ کئی چھٹیاں ہوتی ہیں لہذا چھٹی میں فلمیں بھی زیادہ دیکھی جاتی ہیں۔ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ بزنس بٹورنے کی غرض سے بڑی بڑی فلمیں خاص کر اس موقع پر ریلیز کی جاتی ہیں۔
اس بار اتفاق سے دونوں فلمیں 13نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ اب یہ فیصلہ کہ کون سی فلم ہوگی کامیاب اور کون سی نہیں یا دونوں فلموں میں سے کس فلم کا پلہ بھاری رہے گا یہ فلم دیکھنے کے بعد ہیں آپکو پتہ چلے گا۔