رسائی کے لنکس

بھارت میں کرونا بحران، امیتابھ بچن نے کرونا بحران میں مدد نہ کرنے پر تنقید کا جواب دے دیا


وہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کروڑوں مداحوں سے نہ صرف محفوظ رہنے اور ویکسین لینے کی درخواست کر رہے ہیں بلکہ متاثرہ افراد کی مالی مدد کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔
وہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کروڑوں مداحوں سے نہ صرف محفوظ رہنے اور ویکسین لینے کی درخواست کر رہے ہیں بلکہ متاثرہ افراد کی مالی مدد کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

بھارت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی دوسری لہر سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے بالی ووڈ اداکاروں بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اداکار سوشل میڈیا کی مدد سے اپنے کروڑوں مداحوں کو نہ صرف محفوظ رہنے اور ویکسین لینے کی درخواست کر رہے ہیں بلکہ متاثرہ افراد کی مالی مدد کی درخواست بھی کر رہے ہیں اور خود بھی اپنے فنڈز سے امدادی نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ کے ذریعے انکشاف کیا کہ انہوں نے دہلی میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے مرکز کو دو کروڑ بھارتی روپے عطیہ کئے، جب کہ وہ یہ یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بیرون ملک سے آکسیجن بھارت لائی جائے۔


امیتابھ بچن اور ان کے اہلخانہ گزشتہ سال کرونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ لیکن اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کی کوششوں میں اب تک نہ آگے آنے کے لئے ان پر تنقید بھی کی جا رہی تھی۔ اپنے بلاگ میں اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے امیتھابھ بچن نے لکھا ہے کہ وہ اپنی خدمات کی تشہیر نہیں کرنا چاہتے۔

امیتابھ بچن نے ہفتے کے روز امریکہ میں ہونے والے دی گلوبل سٹیزن فنڈ ریزنگ کانسرٹ میں اپنا پیغام بھی بھیجا، جس میں انہوں نے عالمی سطح پر مدد کی اپیل کی۔ کانسرٹ کا مقصد دنیا بھر میں ویکسین کی اہمیت اجاگر کرنا اور اس کی تقسیم کے لئے چندہ جمع کرنا تھا۔


بالی وڈ لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی بھارت میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے سات لاکھ روپے کا چندہ دیا جبکہ اس سے قبل بھی وہ چیف منسٹر فنڈ میں پچیس لاکھ چندے کے طور پر دے چکی ہیں۔

کرونا وائرس کی لہر کے شروع ہوتے ہی بالی ووڈ اداکار سونو سود نے گزشتہ برس لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا تھا۔ اس سال بھی انہوں نے دو نجی ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر فری کووڈ ہیلتھ لائن کا آغاز کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ ان سے براہ راست مدد کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔

بھارتی اداکار پریانکا چوپڑا نے، جو امریکی گلوکار نک جوناز کے ساتھ شادی کے بعد امریکہ میں رہائش پذیر ہیں، ’’ٹوگیدر فار انڈیا ‘‘ کے نام سے فنڈ اکٹھے کرنے کا آغاز کیا ہے۔ جب کہ وہ امریکی حکومت سے بھی درخواست کر رہی ہیں کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں بھارت کی مدد کرے۔

سپر سٹار جوڑا، اجے دیوگن اور کاجل نے برہمن ممبئی میونسپل کونسل کے اشتراک کے ساتھ طبی سہولیات فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر شہر کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے آئی سی یو یونٹ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

سپر سٹار سلمان خان ’’بینگ ہیومن‘‘ کے نام سے پہلے ہی ایک فاونڈیشن چلا رہے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ رسپونڈرز، پولیس اہلکاروں اور ہیلتھ کئیر ورکرز کو کھانا پہنچانے کے لئے فوڈ ڈرائیو کا آغاز کیا ہے۔ فلم فئیر میگزین کے مطابق وہ وقتاً فوقتاً امدادی کاموں کا خود جائزہ بھی لیتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ امدادی کارروائیوں کے دوران کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اکشے کمار اور ٹوینکل کھنہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے ایک سو آکسیجن سیلنڈر عطیہ کئے ہیں جب کہ وہ بیرون ملک رہنے والے افراد سے مدد فراہم کرنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG