رسائی کے لنکس

امیتابھ بچن علیل ہوگئے، ہفتے کو آپریشن ہوگا


امیتابھ بچن علیل ہوگئے، ہفتے کو آپریشن ہوگا
امیتابھ بچن علیل ہوگئے، ہفتے کو آپریشن ہوگا

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن علیل ہوگئے ہیں اورہفتے کی صبح ان کے پیٹ کا آپریشن ہوگا۔ امیتابھ نے ایک بلاگ کے ذریعےاپنے فینز کو اس آپریشن سے مطلع کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میرا آج بھی میڈیکل چیک اپ ہوا ہے ۔ ہفتہ 11 فروری کی صبح میرا آپریشن ہوگا لیکن میں اپنی صحت کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں بتاسکتا ۔

امتیابھ نے مزید لکھا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے پیٹ کی سرجری پیچیدہ نہیں تاہم انہیں آج سے ہی انجکشن دیئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ کچھ دنوں تک جاری رہے گا۔انہوں نے اپنے فینز سے کہا ہے کہ وہ اپنی صحت کے بارے میں جہاں تک ممکن ہوسکا بتاتے رہیں گے۔

امیتابھ نے اپنے بلاگ میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ اس حوالے سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں اتنی تکلیف کے باوجود اوپر والے نے اپنا کام جاری رکھنے کی ہمت دی۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف ان کے چاہنے والوں کی دعاوٴں کے سبب ہوا۔

امیتابھ نے امید ظاہر کی کہ وہ پہلے کی طرح جلد صحت یاب ہوکر پھر سے اپنا کام جاری رکھ سکیں گے ۔

امیتابھ کو کافی دنوں سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی جس کے بعد جمعہ کو سی ٹی اسکین ہوا جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

امیتابھ بچن کو اپنے زمانہ عروج کی ایک فلم ”قلی“ کی شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا ۔ شوٹنگ کے دوران ایک میز کے کونے سےا ان کے پیٹ کو سخت نقصان تھاجس کے علاج کے لیے انہیں کئی ماہ تک بستر پر رہنا پڑاتھا۔

اس دوران پورے ملک اور دنیا بھر سے، جہاں جہاں ان کے چاہنے والے موجود تھے ، ان کی صحتیابی کی دعائیں مانگی گئیں ، اور اس موقع پر درجنوں عوامی جذباتی مناظر بھی اخبارات کی سرخیوں کی زینت بنے تھے۔

XS
SM
MD
LG