بالی ووڈ کے فلمی افق پر اس ہفتے جو فلمیں نمائش کے لئے سجی ہیں ان کے نام ہیں ” بے وقوفیاں“ اور”نے برز“ ۔ ”بے وقوفیاں “یش راج بینر کی فلم ہے جبکہ ”نے برز“ رامسے انٹرٹینمنٹ کی فلم ہے۔
ان میں سے پہلی فلم یعنی ”بے وقوفیاں“ فرنٹ رنر کہی جارہی ہے شاید اس کی ایک بڑی وجہ اس فلم میں سونم کپور اور انشومن کھرانہ کی موجودگی بھی ہے۔ البتہ کچھ فلم بین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انشومن اپنی پچھلی فلم ” وکی ڈونر“ میں کچھ خاص نہیں کرپائے تھے اس لئے اس بار کوئی ہائپ بھی تخلیق نہیں کرسکے۔
” بے وقوفیاں“بھارت کے ساتھ ساتھ ہی جمعہ کو پاکستان میں بھی ریلیز ہوگئی۔ اس فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق رکھنے والی کمپنی ہر طرح سے اس کی پروموشن میں لگی ہے ۔ ویک اینڈ ختم ہونے کے بعد پیر کو ہی اس کا حتمی فیصلہ ہوسکے گا کہ فلم کامیاب رہتی ہے یا ناکام۔
پچھلے ہفتے کی فلمیں
گزشتہ ہفتے ایک نہیں تین بڑی تصور کی جانے والی فلمیں ریلیز ہوئی تھیں جن میں علی ظفر کی ”ٹوٹل سیاپا“، مادھوری ڈکشت اور جوہی چاولہ کی ”گلاب گینگ“ اور کنگنا راناوت راج کمار راوٴ کی ”کوئن“ شامل تھیں۔ ان میں سے ”گلاب گینگ“ باقی دونوں فلموں پر بازی لے گئی ہے ۔
علی ظفر کی فلم ”ٹوٹل سیاپا“ کی کامیابی کی سب کو بہت امیدیں تھیں لیکن فلم ’ٹائیں ٹائیں فش ‘ ثابت ہوئی۔ یہی حال ”کوئن “کا بھی رہا۔ وہ بھی فلم بینوں کے دلوں کو نہ چھوسکی۔
مذکورہ تینوں فلموں سے پہلے ودیابالن اور فرحان اختر کی فلم ”شادی کے سائیڈ ایفیکٹس “ اور ”ہائی وے “ ریلیز کی گئی تھیں لیکن ”شادی کے سائیڈ ایفیکٹس“ اوسط سے ٹھوڑا بہتر فلم ثابت ہوئی ۔ فلم نے ویک اینڈ پر صرف 32کروڑ کا ہی بزنس کیا۔
فلمی ویب سائٹ ”گلیم شیم “کے مطابق رندیپ اور عالیہ کی فلم ”ہائی وے “ نے بھی ناظرین کو مایوس ہی کیا۔ دو ہفتوں بعد بھی فلم صرف 27کروڑ کا ہی بزنس کرسکی۔
دوسری طرف تین ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی فلم ”غنڈے“ تمام کوششوں کے باوجود صرف 77کروڑ روپے کماسکی۔ اسی فلم نے یورپ کے باکس آفس سے تین ہفتوں میں سوا چار لاکھ پاونڈ اور امریکی باکس آفس سے آٹھ لاکھ 88ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔