رسائی کے لنکس

کرینہ کپور: ایک ایک ارب روپے کا بزنس کرنے والی چار فلموں کی ایک ہیروئن


کرینہ کپور: ایک ایک ارب روپے کا بزنس کرنے والی چار فلموں کی ایک ہیروئن
کرینہ کپور: ایک ایک ارب روپے کا بزنس کرنے والی چار فلموں کی ایک ہیروئن

کرینہ کپور اور آسین بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی وہ خوش قسمت ہیروائنز ہیں جن کی دو دو فلمیں ایک ایک ارب روپے کا بزنس کرچکی ہیں۔ اس حوالے سے یہ دونوں ہیروئنز باقی دوسری اداکاراوٴں سے برتری لے گئی ہیں۔ کرینہ کپور کی فلمیں "تھری ایڈیٹس "اور" گول ما ل تھری" ڈبل سنچری بناکر پہلے اور آسین کی" گجنی "اور" ریڈی" ڈبل سنچری بناکر دوسرے نمبر پر رہیں۔ بالفاظ دیگر یہ چاروں فلمیں ایک ایک ارب روپے کا بزنس کرچکی ہیں۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کرینہ کپور ایک اور ڈبل سنچری بناکر اپنی تمام ہم عصر اداکاراوٴں کو مات دینے والی ہیں ۔ کرینہ کپور کی آنے والی دوفلموں کے بارے میں غالب گمان ہے کہ وہبھی ایک، ایک ارب روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی ۔

ان میں سے ایک فلم ہے "باڈی گارڈ "جو عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے۔ عید بھارت کے چند بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ "باڈی گارڈ "سلمان خان کے حوالے سے بھی بہت سی امیدیں لئے ہوئے ہے ۔ وہ مسلسل دو سپرہٹ فلمیں د ے چکے ہیں۔ "دبنگ " اور " ریڈی "۔ اس طرح "باڈی گارڈ " کرینہ کپور کی بھی ایک ارب کا بزنس کرنے والی تیسری کامیاب فلم ہوگی۔

عید کے بعد دیوالی کا تہوار ہوگا ۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا تہوار کہلاتا ہے۔ اس موقع پر کرینہ کپور کی فلم "را۔ون "ریلیز ہوگی جس کے ہیرو شاہ رخ خان ہیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر ریلیز سے پہلے ہی خوب شہرت حاصل کرلی ہے ۔ ویسے بھی اس فلم کا بڑی شدید سے اور کافی عرصے سے انتظار کیا جارہا ہے۔ کرینہ کپور کی اس فلم کے بارے میں بھی فلمی پنڈتوں نے یہی اندازہ لگایا ہے کہ یہ ایک ارب سے زیادہ کا بزنس کرے گی۔

XS
SM
MD
LG