بالی وڈ میں بھی اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور بڑے بینرز، گلیمرس لوکیشنز اور مہنگے ترین ملبوسات سے سجے سنورے ہیرو، ہیروئنز کی بھاری بجٹ سے بنائی گئی فلموں کی بھیڑ میں میگا اسٹارز کے بغیر بنائی گئی کم بجٹ فلمیں بھی تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔
سال 2014 میں اب تک ریلیز ہونے والی فلموں کو دیکھا جائے تو لگتا کچھ یوں ہے کہ یہ سال کم بجٹ اور خواتین کے مسائل کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی فلموں کا سال ثابت ہوگا۔
سلمان خان کی 'جے ہو' نئے سال کی بڑی فلم تھی۔ لیکن، وہ بھی درمیانے درجے کا بزنس نہی کر پائی اور کم بجٹ فلمیں اس صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہیں۔
اس ٹرینڈ پر بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ سے بات کرتے ہوئے ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے ’کوئن' جیسی فلم نے لوگوں کا فلموں سے متعلق نظریہ بدلا ہے۔ تمام چھوٹے بجٹ کی فلمیں اچھا بزنس کریں یہ ضروری نہیں۔ صرف وہی فلمیں چل پاتی ہیں جو آڈینز سے جڑی ہوتی ہیں۔ ’راگنی ایم ایم ایس 2‘ کو بھی ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے جسے عام لوگ دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔'
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ایک اور ماہر امود مہرہ کا کہنا تھا 'پچھلے چند مہینوں میں ریلیز ہونے والی 20فلموں میں سے چند ہی اچھا بزنس کرسکیں اور ان کی کامیابی کا سبب تھا اچھا اور جاندار اسکرپٹ۔اچھے گانوں اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرتی فلمیں اپنی لاگت تو نکال ہی لیتی ہیں۔'
فلم ایگزیبیٹر اکشے راٹھی کے مطابق فلم میں تفریح ہو، اچھے گانے اور موضوع ہو تو فلم لازمی چلتی ہے۔ 'یاریاں' ، 'ہائی وے' ،'کوئن' اور 'راگنی ایم ایم ایس 2 'نے یہ ثابت کردیا ہے۔'
چھوٹے بجٹ کی بڑا بزنس کرنے والی فلمیں
فلم 'ہائے وے' کا بجٹ 18.25کروڑ تھا، جبکہ اس کی باکس آفس کمائی 27.25کروڑ رہی۔
یاریاں
صرف 19کروڑ روپے میں بننے والی فلم ’یاریاں‘ نے 40کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
کوئن
کنگنا رانوٹ کی فلم ’کوئن‘ 16,17کروڑ میں مکمل ہوئی اور اب تک 48کروڑ روپے کما چکی ہے جبکہ یہ اب بھی سینما گھروں میں رش لے رہی ہے۔
راگنی ایم ایم ایس ٹو
فلم 'راگنی ایم ایم ایس2' پر 12سے14کروڑ روپے لاگت آئی۔فلم کے باکس آفس کلیکشنز 32.91کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں اور فلم اب بھی سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔