رسائی کے لنکس

قندوز میں سڑک کنارے دھماکہ، 15 شہری ہلاک


صوبہ قندوز
صوبہ قندوز

شمالی افغانستان میں بدھ کی شام سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک سولین گاڑی تباہ اور کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کشیدگی کے شکار صوبہ قندوز میں بم نصب کرنے کا الزام طالبان باغیوں پر لگایا ہے۔

صوبائی اہلکاروں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ امام صاحب ضلعے میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

یہ ضلعہ افغان افواج اور طالبان کے درمیان سنگین لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

افغان لڑائی میں شہری آبادی کو جانی و مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ لڑائی انیسویں سال میں داخل ہو چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے 2019ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران تقریباً 2600 افغان شہریوں کی ہلاکت کے اعداد و شمار اکٹھے کیے ہیں جب کہ اس دوران تقریباً 5600 افراد زخمی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG