رسائی کے لنکس

باکسر عامر خان کی کہنی کی سرجری


پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دائیں ہاتھ کی کہنی کی سرجری ہوئی ہے، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ وہ جلد رِنگ میں واپس آئیں گے۔

انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام میں 32 سالہ باکسر کا کہنا ہے کہ ڈبلیو بی او ورلڈ ویلٹر ویٹ ٹائٹل کے امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ کے ساتھ فائٹ کے دوران اُنہیں کہنی میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

عامر خان پرامید ہیں کہ اُنہیں دوبارہ یہ انجری نہیں ہوگی اور وہ مزید مضبوط ہوکر رنگ میں واپس آئیں گے۔

دو ہزار چار کی اولمپک گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ وہ اگلی فائٹ کے لئے انتظار نہیں کرسکتے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ باکسنگ مشکل کھیل ہےجب آپ سخت محنت اور ٹریننگ کرتے ہیں تو اس طرح کی انجریز ہو جاتی ہیں۔

نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی فائٹ میں امریکن باکسر کرافوڈ نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرکے ٹائٹل کا دفاع کیا تھا۔

یہ کرافوڈ کے کیرئیر کی 35 ویں فتح تھی جبکہ عامر خان نے کیریئر کے 33 مقابلوں میں سے چار میں شکست کھائی اور20 مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا۔

فائٹ کے بعد عامر خان نے اپنے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کرافورڈ کو عظیم باکسر قراردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG