رسائی کے لنکس

عامر خان نے ڈیون الیگزینڈر کو شکست دے دی


عامر خان (فائل فوٹو)
عامر خان (فائل فوٹو)

12 راؤنڈز کے اس مقابلے میں شائقین کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں دونوں باکسروں نے اپنے جوہر دکھائے۔ مقابلے کے تمام ججز نے متفقہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد پر عامر خان کو فاتح قرار دیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی حریف ڈیون الیگزینڈر کو شکست دے کر سلور ویلٹر ویٹ کا اعزاز جیت لیا ہے۔

ہفتہ کو دیر گئے امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے مقابلے میں عامر خان نے ابتدا ہی سے پھرتی اور جارحانہ انداز اپنایا اور حریف پر حاوی رہنے کی کوشش کی۔

12 راؤنڈز کے اس مقابلے میں شائقین کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں دونوں باکسروں نے اپنے جوہر دکھائے۔

مقابلے کے تمام ججز نے متفقہ طور پر پوائنٹس کی بنیاد پر عامر خان کو فاتح قرار دیا۔

28 سالہ عامر خان کے کریئر کی یہ 30 ویں کامیابی تھی۔

مقابلے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کے لیے انھوں نے سخت محنت کی تھی۔" میرا مقابلہ ایک سخت جان اور ماہر باکسر سے تھا لیکن یہ میری زندگی کی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔"

عامر خان پانچ مختلف ویٹ کلاسز میں عالمی چیمپیئن فلوئڈ مے ویدر سے مقابلے کے خواہاں ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ انھیں لگتا ہے کہ انھوں نے اب "یہ حق حاصل کر لیا ہے۔"

XS
SM
MD
LG