رسائی کے لنکس

کیا آپ بریسٹ کینسر کی ان عام علامات سے باخبر ہیں؟


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں 'بریسٹ کینسر' (چھاتی کے سرطان) کے سالانہ 14 لاکھ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ ہر سال اس مرض کی وجہ سے ساڑھے چار لاکھ کے قریب خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔

اس مرض میں اضافے کی ایک وجہ جہاں مہنگا علاج ہے وہیں ایک وجہ یہ بھی ہے کہ خواتین اس بیماری کے بارے میں بات کرنے سے کتراتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال اکتوبر کو بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

بریسٹ کینسر کی بر وقت تشخیص لاکھوں خواتین کی جان بچانے کے ساتھ ساتھ اس مرض کو کم کرنے کے لیے بے حد اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بہت سے لوگوں کو یہ بات معلوم ہو گی کہ چھاتی میں گلٹی بریسٹ کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔ لیکن کیا آپ چھاتی کے سرطان کی ان چند علامات سے واقف ہیں، جس سے آپ گھر بیٹھے پتا لگا سکتے ہیں کہ آپ کو ڈاکٹر سے معائنہ کرانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق چھاتی میں گلٹی ممکنہ طور پر بریسٹ کینسر کی پہلی علامت ہوتی ہے تاہم ہر گلٹی کینسر کے خلیوں پر مبنی نہیں ہوتی۔

چھاتی کے کینسر کی علامات

1۔ چھاتی کے سرطان کی سب سے پہلی علامت گلٹی ہوتی ہے۔ اگر کسی خاتون کو چھاتی میں یہ تبدیلی محسوس ہو تو اسے فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

2۔ چھاتی کے سرطان کی دوسری علامت چھاتی یا بغل میں سوجن اور چھاتی کی جلد سیاہ ہونا ہے۔

3۔ چھاتی کی شکل میں تبدیلی یا جلد میں خراش اور کھجلی ہونا ممکنہ طور پر بریسٹ کینسر کی علامت ہے۔

پاکستان: چھاتی کے سرطان کا مفت علاج کہاں دستیاب ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:00 0:00

4۔ چھاتی میں کھچاؤ بریسٹ کینسر کی عام علامات میں سے ایک ہے۔

5 چھاتی کے کسی بھی حصے میں تکلیف ہونا بھی ممکنہ طور پر بریسٹ کینسر کی نشاندہی کرتا ہے۔

چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟

اپنی روز مرہ روٹین اور طرزِ زندگی میں چند تبدیلیاں کر کے چھاتی کے سرطان کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (سی ڈی سی) کے مطابق مستقل مزاجی سے ورزش اور معتدل وزن بریسٹ کینسر کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔

این ایچ ایس کے مطابق تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسی خواتین جو بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر ہونے کے خطرات ممکنہ طور پر کم دیکھنے میں آئے ہیں۔

اس کے علاوہ صحت مند غذا اور طرزِ زندگی بریسٹ کینسر سمیت دیگر بیماروں کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG