رسائی کے لنکس

برطانیہ کا پہلا پلاسٹک کا نوٹ منگل کو جاری کیا جائے گا


برطانیہ کا پہلا پلاسٹک کا نوٹ پانچ پاؤنڈ مالیت کا ہو گا جس پر برطانیہ کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی مشہور تصویر ہو گی اور یہ منگل سے مارکیٹ میں گردش کرے گا۔

برطانیہ پہلی بار کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹوں کا اجراء کرنے جا رہا ہے اور پہلی پلاسٹک کرنسی منگل کو جاری کی جائے گی۔

برطانیہ کا پہلا پلاسٹک کا نوٹ پانچ پاؤنڈ مالیت کا ہو گا جس پر برطانیہ کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی مشہور تصویر ہو گی اور یہ منگل سے مارکیٹ میں گردش کرے گا۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ وہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹوں کا استعمال کرنے جا رہا ہے اور اگلے پانچ، دس اور بیس پاونڈ مالیت کے نوٹ پالیمر پر چھپیں گے۔

یینک آف انگلینڈ کے اعلامیے کے مطابق نیا پانچ پاؤنڈ کا نوٹ 13 ستمبر سے مارکیٹ میں آئے گا اور یہ بینک آف انگلینڈ کی طرف سے استعمال کیا جانے والا سب سے پائیدار اور محفوظ نوٹ ہو گا۔

نیا نوٹ پالیمر پر چھپا پوا ہے۔ یہ پتلی اور لچکدار پلاسٹک گرد اور نمی سے مزاحمت رکھتی ہے اور کاغذ کے نوٹ کی طرح گیلا ہونے پر خراب نہیں ہو گی جس کی وجہ سے نوٹ زیادہ دیر تک اچھی حالت میں رہ سکے گا۔

پولی پرو ئیلین یا پلاسٹک سے بنے نوٹ کاغذ کے نوٹوں کے بارے میں بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ حجم میں کاغذ کے نوٹ سے چھوٹے اور زیادہ صاف شفاف ہوں گے۔

ہر پلاسٹک کے نوٹ کی عمر یہ کاغذ کے نوٹوں کے مقابلے میں دوگنی سے زیادہ ہو گی کیونکہ پالیمر کاغذ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے جبکہ یہ بٹوے میں تہہ کر کے رکھنے پر بھی خراب نہیں ہو گا۔

پلاسٹک کے نئے نوٹ کے پیچھے برطانیہ کے مشہور سیاست دان اور وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کی تصویر ہے جو نوبل انعام حاصل کرنے والے برطانیہ کے پہلے وریر اعظم ہیں۔

نئے نوٹوں کو ماحول کے لیے بہتر بتایا گیا ہے کیونکہ یہ دیر تک چلیں گے نتیجے کے طور پر بینک آف انگلینڈ کو کم نوٹوں کی چھپائی کی ضرورت پڑے گی جس سے توانائی مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل کے استعمال میں کمی آئی گی اور ان کی عمر تمام ہونے پر انھیں ری سائیکل کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ نئے نوٹوں میں حفاظتی خصوصیات زیادہ ہوں گی جس کی وجہ سے یہ زیادہ محفوظ نوٹ ہوں گے۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق موجودہ پانچ کا نوٹ جس کے پیچھے الزبتھ فرائی کی تصویر ہے اس کا استعمال بھی جاری رکھا جا سکے گا لیکن مئی 2017ء کے بعد اس کو گردش سے واپس لے لیا جائے گا اور اس تاریخ کے بعد صرف بینک آف انگلینڈ میں پرانے نوٹ کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔

پلاسٹک کا 10 پاؤنڈ کا نوٹ اگلے موسم گرما میں جاری کیا جائے گا جبکہ پلاسٹک کا 20 پاؤنڈ کا نوٹ 2020ء تک جاری کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG