رسائی کے لنکس

برطانیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھے گا: برطانیہ


برطانیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھے گا: برطانیہ
برطانیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھے گا: برطانیہ

برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ برطانیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان سے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

لندن میں ’پاکستان سوسائٹی‘ کی سالانہ تقریب سے خطاب میں اُنھوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ برطانیہ مستقبل میں بھی پاکستان سے دیرپا اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

ولیم ہیگ نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ سمیت برطانیہ پاکستانی معیشت کی بہتری اور یورپی منڈیوں تک رسائی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اُدھر، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجدشمس الحسن نے ولیم ہیگ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ قریبی تعلقات میں بہتری اور تعاون کی یقین دہانی کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔

’وائس آف امریکہ‘ سے بات چیت میں واجد شمس الحسن نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں برطانوی وزیرِ خارجہ کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے پاک امریکہ تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر برطانوی حکام سےبھی مذاکرات کیے ہیں جِس کی تفصیلات تو نہیں بیان کی جاسکتیں ،لیکن اُن کے خیال میں، امریکہ اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی عارضی ثابت ہوگی۔

XS
SM
MD
LG