رسائی کے لنکس

برطانیہ اور ہانگ کانگ لندن میں نیا تجارتی مرکز قائم کریں گے


برطانیہ اور ہانگ کانگ لندن میں نیا تجارتی مرکز قائم کریں گے
برطانیہ اور ہانگ کانگ لندن میں نیا تجارتی مرکز قائم کریں گے

برطانیہ نے کہاہے کہ وہ ہانگ کانگ کی شراکت کے ساتھ لندن کو چین کی کرنسی کے لیے ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز کے طور پر ترقی دینا چاہتا ہے۔

برطانیہ کے وزیر خزانہ جارج اوسورن نے پیر کے روز ہانگ کانگ میں ایشیا کے مالیات سے متعلق اعلیٰ عہدے داروں کی کانفرنس میں کہا کہ اس مشترکہ منصوبے کا مقصد لندن میں یوان کے لیے ایک نئے تجارتی مرکز کا قیام ہے۔

برطانوی وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ کے اس فیصلے کو بھی سراہاجس کا تعلق یورپی ممالک کے ساتھ یوان کے لین دین کے نظام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے اوقات کار میں اضافے سے ہے۔

چین اور برطانیہ گذشتہ سال ستمبر میں لندن کو چین کی کرنسی یوان کی ایک نئی مارکیٹ کے طور پر ترقی دینے کے لیے مل کرکام کرنے پر متفق ہوئے تھے۔

چین کی یہ خواہش ہے کہ یوان ڈالر کے ایک متبادل کے طورپر سامنے آئے۔

لندن ہانگ کانگ کا نیا فورم کرنسی کے لین دین، مارکیٹ میں سرمائے کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور یوان کی پراڈکٹس کی ترقی کےطریقے تلاش کرے گا۔

اس فورم میں ایچ ایس بی سی ، اسٹنڈرڈ چارٹرڈ، برکلے اور بینک آف چائنا سمیت کسی دوسرے مالیاتی ادارے شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG