رسائی کے لنکس

چین سے یوان کی قدر میں اضافے پر بات چیت


چین سے یوان کی قدر میں اضافے پر بات چیت
چین سے یوان کی قدر میں اضافے پر بات چیت

فرانس کے وزیر خارجہ ایلن ژوپے منگل کو بیجنگ میں چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جس میں چینی کرنسی یوان کی قدر میں تیز اضافے سے متعلق یورپ کی خواہش پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

مسٹر ژوپے نے اپنے چینی ہم منصب یانگ جائیچی سے صبح کے وقت ملاقات کی جب کہ دوپہر کو وہ وزیر اعظم وین جیاباؤ سے ملیں گے۔

یہ مذاکرات نومبر میں جی-ٹوئنٹی کے فرانس میں ہونے والے سربراہ اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں کیے جا رہے ہیں۔

بیجنگ آمد سے قبل دورانِ سفر فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتایا تھا کہ وہ چینی رہنماؤں سے یوان پر بات چیت کریں گے کیوں کہ اس کی قدر میں اضافے سے یورو مضبوط ہوگا۔

یورپی یونین کی کمزور معیشتوں کے بھاری قرضوں کی وجہ سے یورپ کی مشترکہ کرنسی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

چین نے جون 2010ء سے اب تک اپنی کرنسی کی قدر میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ہونے دیا ہے، جس کا ایک مقصد افراط زر میں اضافے کی شرح کو محدود کرنا تھا۔ لیکن امریکہ اور یورپی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یوان کی قدر میں مزید اضافہ ہونا چاہیئے۔

اُن کا دعویٰ ہے کہ چین تجارت میں غیر منصفانہ فائدے کے لیے مصنوعی طور پر اپنی کرنسی کی قدر کو محدود رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG