رسائی کے لنکس

عراق جنگ: برطانوی کمیشن کی ٹونی بلیئر سے تحقیقات


عراق جنگ: برطانوی کمیشن کی ٹونی بلیئر سے تحقیقات
عراق جنگ: برطانوی کمیشن کی ٹونی بلیئر سے تحقیقات

سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر جمعہ کو لندن میں عراق جنگ سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ کمیشن اُن سے 2003ء میں عراق پر فوج کشی سے قبل سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے ساتھ خفیہ خط و کتابت کے بارے میں سوالات پوچھے گا۔

مسٹر بلیئر دوسری مرتبہ کمیشن کے سامنے پیش ہو رہے ہیں اور گذشتہ سال سماعت کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ اُنھیں برطانوی فوج عراق بھیجنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

موجودہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسٹر بلیئر پر دباؤ ڈالیں کہ وہ خفیہ خطوط کو منظر عام پر لائیں۔ اُنھوں نے یہ اپیل رواں ہفتے اُس وقت کی جب کابینہ سیکرٹری گس او ڈونل نے خطوط کو منظر عام پر لانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا عوام کے بہترین مفاد میں نہیں ہو گا۔

بدھ کو کمیشن نے وہ شواہد پیش کیے تھے جن کے مطابق بلیئر دور کے ایک سابق سیکرٹری نے برطانوی اور امریکی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کے مندرجات چھپانے کے لیے مختلف دستاویزات تیار کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG