رسائی کے لنکس

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز پر بائیوپک بنانے کا اعلان


  • 'یونیورسل اسٹوڈیوز' نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ انہیں برٹنی اسپیئرز کی یادداشت 'دی ومن ان می' کے رائٹس حاصل ہو گئے ہیں۔
  • کمپنی نے معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز پر بائیوپک بنانے کا اعلان کیا ہے۔
  • برٹنی اسپیئرز کی یادداشت 'دی ومن ان می' اکتوبر 2023 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی اب تک 25 لاکھ سے زائد کاپیز فروخت ہو چکی ہیں۔

ویب ڈیسک _ امریکی پروڈکشن کمپنی نے معروف پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز پر بائیوپک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

'یونیورسل اسٹوڈیوز' نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں برٹنی اسپیئرز کی یادداشت 'دی وومن ان می' کے رائٹس مل گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ہدایت کار جان ایم چو پاپ اسٹار کی بائیوپک کی ہدایات دیں گے۔

یونیورسل اسٹوڈیوز نے نیلامی کے ایک سخت مقابلے کے بعد اس یادداشت کے رائٹس حاصل کیے۔

برٹنی اسپیئرز کی یادداشت 'دی وومن ان می' اکتوبر 2023 میں شائع ہوئی تھی جس کی اب تک 25 لاکھ سے زائد کاپیز فروخت ہو چکی ہیں۔

پاپ گلوکارہ نے 'ایکس' پر جاری بیان میں کہا ہے کہ "اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کرنے میں بہت پُرجوش ہوں کہ اپنے پسندیدہ پروڈیوسر کے ساتھ ایک سیکرٹ پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں۔"

بیالیس سالہ اداکارہ نے اپنی یادداشت میں شہرت کی ابتدا سے بلندی تک اور اپنی کنزرویٹر شپ کے خاتمے تک تمام چیزوں کا ذکر کیا ہے۔

ہالی وڈ فلم نگری میں حالیہ عرصے کے دوران میوزک بائیوپکس کو بے حد پسند کیا جانے لگا ہے۔ حال ہی میں معروف پاپ اسٹار ایلوس، ایمی وائن ہاؤس اور باب مارلے کی بائیوپکس ریلیز کی جا چکی ہیں۔

آئندہ برس پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بائیو پک بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر میں شامل معلومات خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' سے لی گئی ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG