رسائی کے لنکس

پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد پانچ کروڑ ہو گئی


پاکستان میں براڈ بینڈ کی مقبولیت۔ فائل فوٹو
پاکستان میں براڈ بینڈ کی مقبولیت۔ فائل فوٹو

عالمی اسٹینڈرڈز کے مطابق تو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اب بھی کم ہے۔ تاہم گزشتہ پانچ سالوں کے دوران انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن ان چند شعبوں میں سے ایک ہے جومسلسل ترقی کا سفرکا طے کررہے ہیں۔اس کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ موبائل براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعدادگزشتہ پانچ سالوں کے دوران پچیس اعشاریہ تین دوٹیلی ڈینسٹی کے ساتھ پانچ کروڑ 10 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال فروری تک پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک سو سنتالیس اعشاریہ دو صفر چار ملین ہوگئی ہے جوجنوری 2018 کے اختتام تک 144 اعشاریہ9,9 ملین تھی۔یعنی ایک سال میں ایک اعشاریہ دو ایک چار ملین کا اضافہ ہوا۔

فروری تک ’جاز‘ کے تھری جی صارفین کی تعداد14.88ملین تھی جبکہ جنوری 2018 کے اختتام تک یہ تعداد 14.54 ملین تھی۔ جنوری کے اختتام سے فروری تک تھری جی صارفین کی تعداد میں 0.34 ملین اضافہ ہوا۔

ادھر جاز 4 جی استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے۔جنوری میں 4 جی صارفین کی تعدادکم تھی لیکن فروری میں یہ بڑھ کر25 لاکھ نوے ہزار 95 ہوگئی۔

زونگ 3جی سبسکرائبرزکی تعداد میں کمی آئی ہے ۔جنوری 2018میں صارفین کی تعداد9.089ملین تھی جوفروری میں کم ہوکر 8.893ملین ہوگئی۔4جی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یہ تعداد جنوری میں5,0724,43 تھی جوفروری میں بڑھ کر 5,830,231 ہوگئی۔

یوفون کے 3جی صارفین کی تعداد میں فروری میں 0.149 ملین اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد فروری کے اختتام تک 6.018 ملین ہوگئی جوجنوری میں 5.869 ملین تھی۔

سیلولر موبائل کی ٹیلی ڈینسٹی 74.04فیصد تک جا پہنچی ہے اور براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعدادجو جنوری میں 51,767,141تھی فروری میں 53,554,231 تک پہنچ گئی۔

عالمی اسٹینڈرڈز کے مطابق تو پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد اب بھی کم ہے۔ تاہم گزشتہ پانچ سالوں کے دوران انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اوراس کے نتیجے میں موبائل براڈبینڈ میں بھی اضافہ ہوا جبکہ فکسڈ براڈ بینڈ اب بھی پاکستان میں کم ہے جس کی وجہ موبائل پلیٹ فارم کی برتر ی ہے۔


ڈی ایس ایل کو فکسڈ براڈ بینڈ مارکیٹ پر برتری حاصل ہے۔ڈی ایس ایل کے مارکیٹ شیئر میں پچھلے پانچ برسوں میں کافی ترقی ہوئی لیکن فکسڈ براڈ بینڈ مارکیٹ کے ایچ ایف سی اور ایف ٹی ٹی ایچ کا مارکیٹ میں شیئربہت کم رہا۔

تھری جی اور 4 جی سروسز آجانے سے اسمارٹ فونز کا استعمال بڑھنے ،انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل شعور اورسمجھ بوجھ میں اضافے نے ای کامرس کو بھی متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ابھی ای کامرس کومکمل طور پر عام ہونے میں بہت سی دیگر رکاوٹوں کے علاوہ صارف اور دکاندار یا اشیا فروخت کرنے والوں میں شعور کی کمی اور صارفین کا مطمئن ہونا بھی شامل ہیں۔

حکومت یونیورسل سروس فنڈ کے تحت نسبتا ًکم سہولتوں والے علاقوں میں براڈ بینڈ پہنچانے کے لئے براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والوں کی مدد کررہی ہے۔اس کے تحت ڈبلیوآئی ایم اے ایکس WiMAXکے مختلف بینڈز کے لئے نئی فریکوئنسیز مخصوص کرنا اور نئی وائر لیس ٹیکنالوجیز کومتعارف کرانا بھی شامل ہیں۔

بہت سے آپریٹرز نئی ٹیکنالوجی مثلاً وائی فائی،ای وی ڈی او،آپٹیکل فائبرکیبل ،ڈی ایس ایل اور ایچ ایف سی استعمال کررہے ہیں تاکہ براڈ بینڈ سیکڑ میں زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شئیرحاصل کرسکیں۔

پاکستان وائی میکس استعمال کرنے والے نمایاں ملکوں میں شامل ہے۔پاکستان میں موبی لنک،وطین اور برق نے وائی میکس سسٹم نصب کئے ہیں۔ اس اقدام سے قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل بینڈ وڈتھ میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG