رسائی کے لنکس

برطانوی وزیر اعظم برما کے تاریخی دورے پر


برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ایک سرکاری دورےپر برما میں پہنچے۔ وہ نصف صدی کے دوران اس جنوبی ایشیائی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے مغربی راہنما ہیں۔

اپنے ایک روز دورےپر برما پہنچنے کے بعد انہوں نے انتظامی دارالحکومت ناپیداو میں صدر تھین سین سے ملاقات کی۔

جس کے بعد برطانوی راہنما جمہوریت پسند راہنما آنگ ساں سوچی سے ملنے رنگون گئے۔

سوچی کی نیشنل لیگ فاردیموکریسی پارلیمنٹ کے حالیہ ضمنی انتخابات میں 45 میں 43 نشستیں جیت کر ایوان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بن کرابھری ہے۔

مسٹر کیمرون نے جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کا ملک برما پر عائد پابندیاں جلد ہی نرم کرسکتا ہے۔ لیکن ان کا کہناتھا کہ وہ ایسا کوئی فیصلہ کرنے سے قبل برما میں جمہوری اصلاحات کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے اس پانچ روزہ غیر ملکی دورے کے دوران مسٹر کیمرون انڈونیشیا اور ملائیشیا بھی جائیں گے۔

امریکہ نے گذشتہ ہفتے اعلان کیاتھا کہ وہ برما پر عائد کچھ اقتصادی پابندیاں نرم کررہاہے جن میں سفر اور سرمایہ کاری سے متعلق پابندیاں بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG