ایک طاقت ور زلزلے نے برما کے شمال مشرقی علاقے میں تھائی لینڈ کی سرحد کے ساتھ واقع علاقےکو جمعرات کی شام اپنا نشانہ بنایا۔
امریکی جیالوجیکل سروے کا کہناہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 تھی اور اس کا مرکز تھائی لینڈ کے شہر چیانگ رائی سے 89 کلومیٹر شمال میں تھا۔
زلزلے سے 770 کلومیٹر جنوب میں واقع بنکاک کی عمارتیں لرز گئیں۔
فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
سمندری طوفانوں سے خبردار کرنے والے بحرالکاہل کے مرکز کا کہناہے کہ زلزلے کامرکز زمین کی بہت گہرائی میں تھا اورسمندر سے اتنا دور تھا کہ اس سے بحرہند میں کسی سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔