رسائی کے لنکس

برما: انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کواجازت دینے سے انکار


برما کے سرکار ی نیوزمیڈیا نے کہا ہے کہ انتخابی عہدے داروں نے بین الاقوامی نگرانوں کو آئندہ انتخابات کے معائنےکی اجازت کی تجویز مسترد کردی ہے۔

اخبار نیولائٹ آف میانمر نے کہا ہےکہ الیکشن کمشن کے سربراہ تھین سو ئے نے اس ہفتے دورے پر آئے ہوئے ایک امریکی سفارت کار کو بتایا تھا کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے جاچکے ہیں۔

امریکی معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمپبل برما کے دو روزہ دورے کے بعد پیر کے روز وہاں سے رخصت ہوگئے تھے۔ اپنے دورے میں انہوں نے فوجی ہنتا کے راہنماؤں اور حزب اختلاف کی زیر حراست لیڈر آنگ ساں سوچی سے ملاقات کی تھی۔

امریکی عہدے دار نے ہنتا کے راہنماؤں کو بتایا کہ واشنگٹن انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا رہاہے اور انہوں نے فوجی راہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کوحل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

برما کے نئے انتخابی قوانین میں سزایافتہ افراد پر سیاسی پارٹیوں کی رکنیت رکھنے کی ممانعت ہے۔ اس قانون کے تحت آنگ ساں سوچی پر انتخابات میں حصہ لینے کی پابندی مؤثر طورپر لاگو ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG