برما کے سابقہ دارالحکومت اور اہم کاروباری مرکز رنگون کے ایک مصروف چوک کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک خاتون ہلاک اور کم ازکم ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہناہے کہ بدھ کا دھماکہ ایک عوامی بیت الخلاء کے قریب ہوا جس میں ایک عورت ہلاک ہوگئی۔
پولیس نے علاقے کو کسی اورممکنہ دھماکہ خیز مواد سے پاک قرار دینے کے بعد ا واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
برما میں عموماً بم دھماکے نہیں ہوتے۔
برما کی پچھلی فوجی حکومت، جس نے ملک پر لگ بھگ 50 برس تک حکمرانی کی تھی، ایسے واقعات کی ذمہ داری عام طورپر حکومت مخالف گروپوں اور اقلیتی نسل سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں پر ڈال دیتی تھی۔
اس سال مارچ میں ملک میں ایک نئی حکومت اقتدار میں آئی تھی ، جس میں سویلین ارکان کی نمائندگی برائے نام ہے۔