رسائی کے لنکس

برما: ہوٹل میں دھماکا، تین مشتبہ افراد گرفتار


جس ہوٹل میں دھماکا ہوا وہ کاروباری شخصیات اور سیاحوں میں خاصا مقبول ہے۔ منگل کو اس ہوٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری دیکھی گئی۔

برما میں عہدیداروں نے بتایا ہے کہ رنگون کے ایک لگژری ہوٹل میں پیر کو ہونے والا دھماکا گھریلو ساخت کے ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔

اس بم دھماکے سے ہوٹل میں مقیم ایک امریکی خاتون معمولی زخمی ہوئی۔

پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، تاہم ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ ہوٹل کے ایک کمرے میں کیے جانے والے اس دھماکے کے مقاصد کے بارے میں قیاس آرائی قبل از وقت ہو گی۔

زخمی امریکی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

جس ہوٹل میں دھماکا ہوا وہ کاروباری شخصیات اور سیاحوں میں خاصا مقبول ہے۔ منگل کو اس ہوٹل کے باہر پولیس کی بھاری نفری دیکھی گئی۔

اس سے قبل پولیس نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے دو مزید بم بھی علاقے سے برآمد کیے۔

گزشتہ جمعہ کو ٹینگو نامی قصبے میں ایک گیسٹ ہاؤس میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اتوار کو رنگوں میں دو دھماکوں کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ان دھماکوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
XS
SM
MD
LG