رسائی کے لنکس

ہرمن کین کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان


ہرمن کین کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
ہرمن کین کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

فاسٹ فوڈ چین کے سابق سربراہ ہرمن کین نے، جو سیاست کے شعبے میں کم معروف ہیں، ہفتے کے روز جنوبی ریاست جارجیا میں خود کو صدارتی امیدوار کے طورپر پیش کرنے کا اعلان کیا

فاسٹ فوڈ کی معروف امریکی چین پیزا کے سابق سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ اگلے سال کے صدراتی انتخابات میں ری پبلیکن امیدوار کے طورپر میدان میں اتر رہے ہیں اوروہ مسٹر اوباما کو وہائٹ ہاؤس سے رخصت کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

فاسٹ فوڈ چین کے سابق سربراہ ہرمن کین نے، جو سیاست کے شعبے میں کم معروف ہیں، ہفتے کے روز جنوبی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اپنے حامیوں سے کہا کہ ہم اگلے سال ڈیموکریٹس سے اقتدار واپس لے لیں گے۔

65 سالہ کین ایک ریڈیو شو کے میزبان ہیں اور حکومتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی کا مطالبہ کرنے والی تنظیم ٹی پارٹی میں مقبول ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ امریکی معیشت کومشکلات کا سامنا ہے، خارجہ پالیسی کی سمت واضح نہیں ہے اور غیر قانونی تارکین وطن کی امریکہ میں آمد جاری ہے۔

کین کے پاس کبھی کوئی عوامی عہدہ نہیں رہا۔ انہوں نے 2004ء میں جارجیا سے امریکی سینٹ کے الیکشن میں حصہ لیاتھا مگر ناکام رہے ۔ اگرمستقبل میں صدر اوباما کے مقابلے میں ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے امیدوار کے طورپر نامزدگی کے امکان پر نظر ڈالی جائے تو انہیں صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلیکنز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے والی پہلی آواز قراردیا جاسکتا ہے۔

کین ان کئی ری پبلیکنز میں شامل ہیں جو یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ صدراتی انتخابات میں پارٹی کی نامزدگی جیتنا چاہتے ہیں جب کہ کئی اور ری پبلیکنر امیدوار ابھی اس بارے میں سوچ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG