امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس سمیت دیگر علاقوں میں میں لگنے والی آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے زمینی کوششوں کے علاوہ فضا سے بھی اس پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ اس دوران جہازوں کے علاوہ ہیلی کاپٹرز سے آگ بجھانے کے لیے پانی اور مخصوص فوم پھینکا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آگ مزید بڑے رقبے تک پھیل چکی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک بارہ ہزار املاک تباہ ہو چکی ہیں۔ آگ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔