رسائی کے لنکس

کینیڈا: خفیہ معلومات کے لیے تشدد کی اجازت


کینیڈا: خفیہ معلومات کے لیے تشدد کی اجازت
کینیڈا: خفیہ معلومات کے لیے تشدد کی اجازت

کینیڈا کی حکومت نے کہاہے کہ اس نے اپنی انٹیلی جنس ایجنسی کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بیرونی ممالک کی وہ معلومات استعمال کرسکتی ہے ، جسے ممکنہ طور پر تشدد کے ذریعے حاصل کیا گیا ہو۔

عوامی تحفظ کے وزیر وک ٹوئس نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں سوال جواب کے ایک سیشن میں تسلیم کیا ہے یہ پالیسی زیر استعمال ہے۔

ٹوئس نے کہا کہ تشدد کے ذریعے حاصل کردہ معلومات ہمیشہ کم تر درجے کی ہوتی ہیں ، لیکن اس وقت صورت حال کا تقاضا مختلف ہوتا ہے جب کینیڈا کے عوام کی جان و مال داؤ پر لگے ہوئے ہوں۔

2009ء میں کینیڈا کی انٹیلی جنس سروس کو یہ احکامات دیے گئے تھے کہ وہ ایسی معلومات پر بھروسہ نہ کرے جن کے بارے میں یہ علم ہوکہ اسے تشدد کے ذریعے حاصل کیا گیاتھا۔

لیکن ٹوئس نے اس سے اگلے سال ایک اور حکم جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ مخصوص حالات میں انٹیلی جنس ایجنسی کو تشدد سے حاصل کردہ معلومات استعمال کرنی چاہیں کیونکہ انہیں نظر انداز کرکے عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنا قابل قبول نہیں ہے۔

2010 ء کا یہ حکم کینیڈا کی پریس نیوز ایجنسی نے معلومات کے افشا سے متعلق ملکی قوانین کے تحت حاصل کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG